پاکستانی خبریں

‫آزادی مارچ: نون لیگ کا اہم مشاورتی اجلاس آج ماڈل ٹاون لاہور میں طلب

سابق وزیراعظم کی جانب سے آزادی مارچ کی واضح حمایت کے بعد شہباز شریف نے پارٹی کا اعلی سطح مشاورتی اجلاس آج ماڈل ٹاون لاہور میں طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کا اعلی سطح مشاورتی اجلاس آج ماڈل ٹاون لاہور میں ہوگا،شہباز شریف اجلاس کی صدارت کرینگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نواز شریف کے خط کے تناظر میں آزادی مارچ کے لئے لائحہ عمل طے ہوگا، جبکہ شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے خط کے مندرجات سے پارٹی کے رہنماوں کو آگاہ کریں گے۔

نواز شریف نے مارچ کے حوالے سے جو ہدایات دی ہیں اس پر عملدرآمد کا پلان بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی طرف سے لکھے گئے خط میں واضح طورپر پارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا ساتھ نہیں چھوڑنا اور حکومت مخالف احتجاج میں بھرپور شرکت کرنی ہے۔

Related Articles

Back to top button