پاکستانی خبریں

مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ذمہ داری حسین نواز کو ہی کیوں سونپی گئی؟ جاوید لطیف نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ حسین نواز مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطے میں رہیں گے، اگر یہ ذمہ داری یہاں کسی کوسونپی جاتی تو اس کو اگلے دن گرفتار کرلیا جاتا،حسین نواز کوذمہ داری اس لئے سونپی گئی کہ وہ دور رہتے ہوئے رابطے میں رہیں۔

جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ملک میں آئین وقانون نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ، فرد واحد اداروں کو دباﺅ میں لیکر فیصلے کررہاہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم باہر جا کر کہتے ہیں کہ میں پانچ سو لوگوں کوپھانسی پر لٹکا دوں تو کیااب ہم لوگوں کوپھانسی پر لٹکتا دیکھنے کیلئے زندہ رہیں، ہم عوامی لوگ ہیں ہم احتجاج کریں گے ۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہم ایک سازش کے خلاف نکل رہے ہیں، آزادی مارچ اور دھرنے کے دوران حسین نواز مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطے میں رہیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ ذمہ داری یہاں کسی کوسونپی جاتی تو اس کو اگلے دن گرفتار کرلیا جاتا ۔ اس لئے حسین نواز کوذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ دور رہتے ہوئے رابطے میں رہیں گے۔

Related Articles

Back to top button