پاکستانی خبریں

چیئرمین پرائس کنٹرول ٹاسک فورس اکرم چوہدری کو ایک مرتبہ پھر عہدے سے ہٹا دیاگیا مگر کیوں؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

چیئرمین پرائس کنٹرول ٹاسک فورس اکرم چوہدری کو ایک مرتبہ پھر عہدے سے ہٹا دیاگیا ہے اور ان کی جگہ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کو کنوینئر ٹاسک فورس مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ اس سے قبل اکرم چوہدری کو مشیر وزیراعلیٰ کے عہدے سے بھی ہٹایا جاچکا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل جی این این کے مطابق اکرم چوہدری کو حکومت پر تنقید کرنے کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا۔  گزشتہ دنوں انہوں نے ٹاﺅن شپ اتوار بازار کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر انہوں نے گندے نالے پر سٹال لگنے کی وجہ سے نہ صرف اسے دوسری جگہ پر منتقل کرنے کے احکامات دیئے تھے بلکہ مہنگائی اور ناقص اشیاءکی فروخت پر دکانداروں کیخلاف کارروائی بھی کی تھی ۔

Related Articles

Back to top button