پاکستانی خبریں

ترک صدر رجب طیب اردوان بہت جلد آرہے ہیں پاکستان، تاریخ سامنے آگئی

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کی تاریخیں طے ہوگئی ہیں، صدر رجب طیب اردوان 23 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے، ترک صدر کا دورہ پاکستان دو روزہ ہوگا۔

ترک صدر اپنے دورے کے دوران پاکستان کی اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔ واضح رہے کہ ترک صدر نے دورے کی تصدیق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کی تھی۔ دونوں رہنماؤں میں ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ہوئی۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک صدر پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت کئی منصوبوں کی یادداشت مفاہمت پر دستخط کریں گے۔ رجب طیب اردوان پاک ترک اعلیٰ سطح کی تزویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس کی صدارت ترک صدر اور عمران خان کی جانب سے مشترکہ طور پر کیے جانے کا امکان ہے۔

Related Articles

Back to top button