پاکستانی خبریں

آخر ایسی کیا ناراضگی تھی کہ شہباز شریف نے نواز شریف کے ساتھ ملاقات سے انکار کردیا؟ شریف برادران کی ناراضگی کی وجہ کون بنا؟ اندر کی کہانی سامنے آ گئی

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے آزادی مارچ میں شرکت کے اعلان پر ناراض ہوگئے ہیں اسی وجہ سے انہوں نے جیل میں نواز شریف سے ہفتہ وار ملاقات بھی نہیں کی۔

زرائع کے مطابق جمعرات کو شہباز شریف کو کوٹ لکھ پت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کرنا تھی تاہم شہباز شریف کمر درد کے باعث نواز شریف سے ملاقات کے لئے جیل نہیں پہنچ سکے تھے۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق درحقیقت شہباز شریف کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے مارچ میں شرکت کے اعلان پر ناراض ہیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے نواز شریف سے ملاقات نہیں کی تاہم اب وہ محکمہ داخلہ پنجاب کی خصوصی اجازت سے آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران نواز شریف سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

نواز شریف کے بڑے اعلان نے شہباز شریف کو کر دیا ناراض، شہباز شریف نے کر دیا انکار نواز شریف کے ساتھ ملاقات سے

 

 

Related Articles

Back to top button