پاکستانی خبریں

مولانا فضل الرحمٰن کے مارچ کے حوالے سے نواز شریف کارکنوں کو اہم پیغام سامنے آگیا، تفصیل جانیے اس خبر میں

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے عوام کے لیے پیغام دیا ہے کہ ’جسے پاکستان سے پیار ہے وہ مولانا فضل الرحمٰن کے پیچھے چلے گا۔‘

نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا آزادی مارچ کشمیر اور ووٹ کو عزت دو کی آزادی ہے، یہ مارچ ایک ایسے نظام کے خلاف ہے جس نے بہتری کے نظام کو آگے چلنے نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے حکومتیں آئیں اور اسی کی طاقت سے گھر جائیں گی، عمران خان کہیں نظر نہیں آرہے عوام الیکشن کی تیاری کریں، پہلا پرچہ لیک ہوگیا تھا اب نئے پرچے کی تیاری کریں۔

واضح رہے کہ لاہور کی کو ٹ لکھپت جیل میں آج مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف سے ان کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر ، نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم ، جنید صفدر اور دیگر اہل خانہ کے علاوہ ان کے معالج ڈاکٹر عدنان نے ملاقات کی۔

دوسری جانب مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کمر کا درد بڑھ جانے کے باعث نواز شریف سے ملاقات کے لیے جیل نہیں جاسکے، معالج آج ان کا طبی معائنہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے گزشتہ روز کمر درد کے باوجود اجلاس میں شرکت کی، جس کے بعد ان کی کمر کادرد مزید بڑھ گیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button