پاکستانی خبریں

نمرتا اور مہران ابڑو کے درمیان کتنی بار فون پر رابطہ ہوا؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

آصفہ ڈینٹل کالج لاڑکانہ کی طالبہ نمرتا اور ان کے دوست مہران ابڑو اور علی شان کے رابطوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبرونگ کی جانب سے نمرتا ہلاکت کیس کی رپورٹ پولیس نے حاصل کرلی ہے جس میں نمرتا اور ان کے دوست مہران ابڑو اور علی شان کے ساتھ رابطوں کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔

ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق نمرتا اور مہران ابڑو کے درمیان بہت زیادہ رابطہ تھا اور دونوں 4 ہزار بار کال اور ٹیکسٹ میسیج کے ذریعے بات چیت کرچکے تھے۔

رپورٹ کے مطابق نمرتا نے آخری بار 15 ستمبر کو مہران ابڑو سے رابطہ کیا تھا اور اسی ماہ میں نمرتا نے صرف ایک بار اپنے بھائی ڈاکٹر وشال سے بات کی تھی جب کہ قتل کے روز والد سے بھی ایک بار اور والدہ سے 4 بار بات کی تھی۔

پولیس نے مزید 5 طالبات کے بیانات قلمبند کر کے ایف آئی اے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لیاقت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز جامشورو نے نمرتا کی ہسٹوپیتھالوجی ایگزامنیشن رپورٹ لاڑکانہ پولیس کے حوالے کی تھی جس میں نمرتا کی موت کی وجہ بظاہر دم گھٹنے یا آکسیجن نہ ملنے سے قرار دی گئی۔

Related Articles

Back to top button