پاکستانی خبریں

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اہم قدم اٹھالیا، اب مسائل بآسانی حل

اوورسیزپاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں اپنی نوعیت کا پہلا پولیس اسٹیشن قائم کردیا گیا۔ پولیس اسٹیشن کا افتتاح معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کل کریں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقاری بخاری کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پولیس اسٹیشن کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے، سمندرپار پاکستانیوں کے اکثرمسائل ان کے موجود نہ ہونے سے التوا کا شکار ہوتے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سمندرپار پاکستانیوں کو زمین اور پراپرٹی کے مسائل کا اکثر سامنا رہتا ہے، یہ پولیس اسٹیشن اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔ معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے کہا کہ مستقبل میں اس قسم کے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے، حکومت سمندر پارپاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

Related Articles

Back to top button