پاکستانی خبریں

مولانا فضل الر حمن ضد چھوڑ دیں، کون حکومتی درخواست لے کرسامنے آگیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہاہے کہ عوام حکومت کے ساتھ ہیں ہم آئینی مدت پوری کر یں گے کسی دھر نے یا لانگ مارچ سے ہمیں کوئی خطر ہ نہیں،ملکی اتحاد ویکجہتی کے خلاف سازشیں کر نیوالوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔

مولانا فضل الر حمن ضد چھوڑ دیں کیونکہ پاکستان کسی مارچ یا دھر نے کا متحمل نہیں ہوسکتا،جرائم سے پردہ چاک ہونے کے خوف سے نر یندر مودی نے امر یکی سینیٹرز کو کشمیر کے دورہ کی اجازت نہیں دی۔

تفصیلات کےمطابق گورنرہاؤس لاہورمیں ڈپٹی چیئر مین سینٹ سلیم مانڈی والا،تحر یک انصاف کے رکن دلدار چیمہ،سابق ایم پی اے ناصر چیمہ،سابق ایم این اے گلزار سبطین، چیئرمین بیت المال پنجاب ملک محمد اعظم،بر یگیڈ ر(ر) اسلم گھمن سمیت دیگرکی قیادت میں آنیوالے وفودنے ملاقاتیں کیں۔گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ موجودہ حکومت حقیقی معنوں میں ملک اور قوم کی خدمت کے مشن پر گامزن ہے، ملک کو معاشی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے جو اقدامات موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کر رہی ہے ماضی میں ایسے اقدامات کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نےکہاکہ بد قسمتی سےاپوزیشن جماعتوں کوملک کاآگے بڑھنا ہضم نہیں ہورہا، جسکی وجہ سے وہ احتجاج اور دھر نوں کی سیاست کر رہی ہے مگر عوام جیسے اپوزیشن جماعتوں کو عام انتخابات میں مستر دکر چکے ہیں ،ایسے ہی اپوزیشن کی احتجاجی سیاست کو بھی ناکام بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئی ہے اور آج بھی پاکستان کے عوام تحر یک انصاف کیساتھ کھڑے ہیں، اس لیے ہم اپوزیشن کے کسی قسم کے احتجاج سے خوفزدہ نہیں اور اپوزیشن کی تمام تر سازشوں کے باوجود ملک میں ترقی اور خوشحالی کا مشن جاری رکھا جائیگا۔

Related Articles

Back to top button