پاکستانی خبریں

اب توموسم بھی اچھا ہوگیا ہے اور جیل میں نیند بھی آنے لگی ہے، کسے جیل میں رہنا پسند آگیا؟

ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اب تو موسم بھی اچھا ہوگیا ہے اور جیل میں نیند بھی آنے لگی ہے۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں نیب نے خواجہ سعد اور سلمان رفیق کو عدالت میں پیش کیا۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کے بعد خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع کردی اور نیب کو ملزمان کو 14 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گرفتار ہوئے تقریباً 10 ماہ ہوچکے ہیں، اب تو موسم بھی اچھا ہوگیا ہے اور جیل میں نیند بھی آنے لگی ہے۔انہوں نے کہا کہ کبھی ہمارے دور میں جسمانی تشدد نہیں کیا گیا مگر جو موجودہ حکومت کر رہی ہے وہ ٹھیک نہیں ہے، ہم ہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے عدلیہ بحال کروائی، اچھا تھا ضمنی الیکشن نا جیتتے کم ازکم گھر پر تو ہوتے، کہیں وہ وقت نا آجائے کہ لوگوں کی فیملیاں انصاف لینے خود نکل پڑیں۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت نے ریلوے کا کباڑہ کردیا ہے، ملک کب تک تباہی کی جانب جاتا رہے گا۔

Related Articles

Back to top button