پاکستانی خبریں

صاحبزادی کو جیل میں ڈینگی کا خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ

سابق وزیراعظم نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے خطرہ ظاہر کیا ہے کہ مریم نواز ڈینگی کا شکار ہو سکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ نیب کی زیرحراست مریم نواز کی جیل میں مچھروں اور کھٹملوں کی بہتات ہے جس کی وجہ سے وہ بیمار ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تین مرتبہ کے وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کو جس درجے کی جیل میں رکھا گیا ہے وہاں پر حکومت کی جانب سے بنیادی سہولیات بھی نہیں فراہم کی گئیں۔

ڈاکٹر عدنان کا مزید کہنا ہے مریم نواز سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات ہوئی ہے، وہ چھوٹے سے سیل میں قیدِ تنہائی کاٹ رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مریم نواز پر گھر سے کھانا اور دیگر اشیاء منگوانے پر پابندی عائد ہے حالانکہ وہ جیل مینوئل کے مطابق بہتر درجہ حاصل کرنے کا حق رکھتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button