پاکستانی خبریں

بھارتی ایئر فورس نے اپنے یوم فضائیہ کے موقع پر بالا کوٹ حملے کی جعلی ویڈیو جاری کردی، مزید دیکھیئے ویڈیو میں

بھارتی ایئر فورس کی جانب سے اپنے یوم فضائیہ کے موقع پر بالا کوٹ حملے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں نہ تو طیاروں کو حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور نہ ہی کوئی تباہی دکھائی گئی ہے بلکہ اس ویڈیو میں گوگل میپ سے لی گئی تصاویر کو سرخ دائرہ لگا کر عوام کو بیوقوف بنانے…

سالانہ ایئر فورس ڈے کے موقع پر بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل راکش کمار سنگھ بہادریہ نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں بالا کوٹ حملے کے بارے میں پرموشنل ویڈیو دکھائی گئی۔

26 فروری 2019 کو بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے تھے جس کے بعد بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ ان طیاروں نے دہشتگرد کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔ اتنے مہینے گزرنے کے باوجود بھارت کی جانب سے آج تک اپنے دعویٰ کی سچائی میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا اور جو ویڈیو جمعہ کو ریلیز کی گئی ہے اس میں بھی بھارتی فضائیہ کوئی بھی ثبوت دکھانے میں ناکام رہی ہے۔

انڈین ایئر چیف کی پریس کانفرنس میں دکھائی گئی ویڈیو میں ثبوتوں کے بجائے بیک گراﺅنڈ میں جھوٹے دعووں کے ذریعے اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ویڈیو میں ایئر فورس کے پائلٹس کو طیاروں میں سوار ہوتے اور دیگر سرگرمیاں کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے لیکن اس ویڈیو میں یہ کہیں بھی نہیں دکھایا گیا کہ بھارتی طیاروں نے کس طرح بالا کوٹ میں کارروائی کی ہے۔

ویڈیو میں گوگل میپ سے بالا کوٹ میں قائم مدرسے کی تصویر لے کر اس پر سرخ دائرہ لگا یا گیا ہے اور سکرپٹ پڑھنے والے کی آواز کے ذریعے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ یہ ایک دہشتگرد کیمپ ہے جس کو تباہ کردیا گیا ہے لیکن نہ تو طیاروں سے بنی ہوئی فوٹیج دکھائی گئی ہے اور نہ ہی انڈین ایئر فورس یہ دکھانے میں کامیاب ہوپائی ہے کہ وہاں کوئی تباہی بھی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ اسی پریس کانفرنس میں بھارتی ایئر چیف نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ 27 فروری کو پاکستان کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی کے دوران بھارت کے اعلیٰ دماغوں نے اپنا ہی ہیلی کاپٹر میزائل سے اڑا دیا تھا۔

 

 

Related Articles

Back to top button