پاکستانی خبریں

بھارت کسے بڑھا چڑھا کر پیش کرے گا؟ شاہ محمود نے مولانا کو دیئے کچھ ہوش کے ناخن

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ستائیس اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا بھارت کی پچ پر کھیلنے کے مترادف ہوگا، اس دن احتجاج سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچے گا، مولانا فضل الرحمان اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں، مولانا احتجاج کریں لیکن اسے کشمیر کے ساتھ نتھی نہ کریں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کو مولانا نے مارچ کا اعلان کیا ہے اور 27 اکتوبر کو ہی بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیا تھا، یہ دن کشمیریوں سے منسوب ہے، اس روز دھرنے سے پاکستان اور کشمیر کے کاز کو نقصان پہنچے گا لہذا مولانا 27 تاریخ پر نظرثانی کریں۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان قابل احترام ہیں، 27 اکتوبر کو کشمیرکے علاوہ کوئی بات ہوتی ہے تو بھارت اسے بڑھا چڑھا کر پیش کرے گا، یہ وہ دن ہے جس دن بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیاتھا، مولانا فضل الرحمان احتجاج کریں لیکن اسے کشمیر کے ساتھ نتھی نہ کریں۔

Related Articles

Back to top button