پاکستانی خبریں

مریم نواز کو جیل میں کس چیلنج کا سامنا؟ پریشانی سے ہوگیا برُا حال، خبر سے ن لیگی فکرمند ہوگئے

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ حکومتی دعوؤں کے باوجود مریم نواز کو جیل میں بیٹر کلاس فراہم نہیں کی گئی۔

ڈاکٹر عدنان خان نے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ہے، مریم نواز کو چھوٹے سے سیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کے کھٹملوں اور مچھروں سے متاثرہ سیل میں بنیادی سہولیات تک میسر نہیں، ان پر کھانا اور دیگر اشیائے ضروریہ بھی گھر سے منگوانے پر پابندی ہے۔

ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ جیل قوانین کے مطابق بیٹر کلاس مریم نواز کا حق ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب کی حراست میں ہیں۔

Related Articles

Back to top button