پاکستانی خبریں

ترکی نے ایک اور مسئلے میں پاکستان کا ساتھ دینے کا وعدہ کردیا، عالمی دنیا پہ خاموشی طاری

ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر مصطفیٰ سینٹوپ نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کا ساتھ دینا ترکی کی ذمہ داری ہے۔

ترک پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر مصطفی سینٹوپ نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ترکی اس مسئلے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترک قوم جنگ آزادی کے دوران ہندوستانی مسلمانوں کی مدد کو نہیں بھول سکی اور نہ ہم نے اس دوستی کو بھلایا ہے۔

ترک اسپیکر کا کہنا تھا کہ بھارت نے 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا رکھا ہے اور وہاں پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور پوری سیاسی قیادت کو قید کررکھا ہے۔

خیال رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ میں آواز بلند کی تھی اور عالمی برادری پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے لیے فعال کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 60 ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

Related Articles

Back to top button