پاکستانی خبریں

مولانا فضل الرحمنٰ کو لانگ مارچ میں کس چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا؟ شیخ رشید نے پیشن گوئی کردی

وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیاہے کہ اپوزیشن سے تمام معاملات طے ہیں اور اندر کی بات یہ ہے کہ عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے میں 80 لاکھ مسافروں کا اضافہ ہوا ہے، عمران خان کو کہا ہے اگلے الیکشن میں ایم ایل ون منصوبے کی اہمیت ہوگی، ایم ایل ون میں تاخیر کی وجوہات کو بہت جلد دور کریں گے۔ ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کوئی لانگ مارچ نہیں کریں گے، سب طے ہے، پنڈی اسلام آباد میں بہت ڈینگی ہیں مولانا کو کاٹ لیں گے، مولانا لانگ مارچ کرنے نکلیں گے تو ڈینگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مولانا فضل الرحمان کا اصل کام تو عمران خان نے کردیا۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن سے تمام معاملات طے ہیں، اندر کی بات یہ ہے عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

 

Related Articles

Back to top button