پاکستانی خبریں

ملک بھر میں ڈینگی کے حملے جاری، متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار تک پہنچ گئی

ملک بھر میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے جبکہ انتظامیہ ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی۔

جڑواں شہروں میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں۔ راولپنڈی سے مزید 117 ڈینگی کے ستائے ہوئے شہریوں نے اسپتال کا رخ کرلیا اور چوبیس گھنٹوں میں وفاقی دارالحکموت سے مزید 130 ڈینگی کے مریض اسپتال پہنچ گئے ۔

فیصل آباد میں ڈینگی کے وائرس میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی تعداد 94 ہو گئی۔ جبکہ رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کی وجہ سے دو مریض جاں بحق ہوئے۔ جنوبی پنجاب میں بھی ڈینگی کے وار جاری جاری ہیں۔ ملتان کے نشتر اسپتال میں ڈینگی میں مبتلا 7نئے مریض داخل ہوئے۔ ملتان میں زیرعلاج ڈینگی مریضوں کی تعداد بتیس ہو گئی۔

خیبر پختونخواہ میں بھی ہر گرزتے دن کے ساتھ اضافہ ہونے لگا۔ ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے 108 کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبر پختوانخواہ میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد تین ہزار 9 سو 67 ہوگئی۔

بلوچستان میں رواں سال رپورٹ ہونے والے ڈینگی کیسز کی تعداد 2823 تک پہنچ گئی ۔محکمہ صحت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں 1898 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

Related Articles

Back to top button