پاکستانی خبریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی پارٹی کارکنان سے ملاقات، خواتین سے متعلق بڑا بیان دے دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ خواتین ارکان پارلیمان اور کارکنان پارٹی کا قابل فخر حصہ ہیں۔ عوام مسلم لیگ (ن) کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ان کی امیدوں پر پورا اترنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر پاکستان مسلم لیگ نکی پارٹی کی خواتین ارکان پارلیمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خواجہ آصف اور احسن اقبال بھی موجود تھے۔ شہباز شریف نے خواتین اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ارکان پارلیمان اور کارکنان پارٹی کا قابل فخر حصہ ہیں۔ خواتین نے مسلم لیگ (ن) کے نظریہ اور پیغام کو اجاگر کرنے میں شاندار کردار اداکیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی بہن کلثوم نواز کی قیادت میں پارٹی کی خواتین نے روشن جمہوری باب لکھا ۔ ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں نے ہمیشہ ملک وقوم کے لئے تاریخی اور جراتمندانہ کردار ادا کیا۔ فخر ہے کہ ایسی جماعت کی سربراہی کررہا ہوں جس میں آپ جیسی نظریاتی وابستگی رکھنی والی خواتین موجود ہیں۔ خواتین ارکان پارلیمان نے قومی اور عوامی مسائل کو بھرپور انداز سے اجاگر کیا ہے۔  خواتین ارکان پارلیمان نے اپنی نظریاتی وابستگی، پارلیمانی امور میں دلچسپی سے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے۔

عوام مسلم لیگ (ن) کی طرف دیکھ رہے ہیں۔  ان کی امیدوں پر پورا اترنا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ خواتین ارکان پارلیمان اور بھی زیادہ جذبے اور متحرک انداز میں عوامی مسائل دونوں ایوانوں میں اجاگر کریں خواتین اور بچوں سے متعلق امور کو بطور خاص ایوان میں زیربحث لایا جائے ۔

Related Articles

Back to top button