پاکستانی خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل ، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ فیصلے کیخلا ف اپیل سماعت کیلئے کیوں منظور کرلی؟

سپریم کورٹ نے مالاکنڈ یونیورسٹی کو فزکس پڑھانے کا حکم دینے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔ جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہائیکورٹ کب سے ماسٹر بن گئی جو بتائے یونیورسٹی نے کونسے مضامین پڑھانے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مالاکنڈ یونیورسٹی کو فزکس پڑھانے کا حکم دینے کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ فیصلے کیخلا ف اپیل سماعت کیلئے منطور کرلی اور اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا ،جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ کب سے ماسٹر بن گئی جو بتائے یونیورسٹی نے کونسے مضامین پڑھانے ہیں ،آرٹیکل 99 کے تحت ہائیکورٹ کا یہ کام تو نہیں ،جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ یہ بہت بڑا یشوہے ہائیکورٹ نے یونیورسٹی کوہلا کر رکھ دیاہے،جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کل ہائیکورٹ یونیورسٹی کو دوسرے مضامین پڑھانے کا بھی حکم دے گی ،ایسے فیصلوں سے ملک ہل جاتا ہے ،عدالت نے فریقین کو ایک ماہ میں اضافی دستاویزات جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

Related Articles

Back to top button