پاکستانی خبریں

مسلم لیگ (ن) نے مولانا فضل الرحمن کو عین موقع پر بڑا جھٹکا دے دیا، کس نے حقیقت سے پردہ اٹھایا؟ جانیےاس خبر میں

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ اس وقت دین کو کوئی مسئلہ نہیں اور نہ ہی کوئی نقصان پہنچ رہا ہے ، ن لیگ کی اپنی انفرادی حیثیت ہے اورانفرادی ہی چلے گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ذاتی مقاصد کیلئے مذہب کارڈ استعمال نہیں کرنا چاہیے، سیاسی مقاصد کیلئے دین کو استعمال کرنے سے دین کو نقصان پہنچتا ہے، سیاسی مقاصد کیلئے سیاسی تحریک اور موومنٹ ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دین کو کوئی مسئلہ نہیں اور نہ ہی کوئی نقصان پہنچ رہا ہے،ایسا کوئی مذہبی معاملہ نہیں ہوا جس پر احتجاج کیا جائے، سیاسی مسائل ہیں تو تحریک کو سیاسی نام ہی دیا جائے۔خواجہ آصف نے واضح کیا کہ ن لیگ کی اپنی انفرادی حیثیت ہے اور انفرادی ہی چلے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے دنیا نیوز کے پروگرام ’ نقطہ نظر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ (ن) لیگ کاوفد بدھ کو فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا، چاہتے ہیں کہ آزادی مارچ اتفاق رائے سے ہو، کل کی ملاقات کے بعد مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گے۔

احسن اقبال نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو ہٹا کر 90 دن کے اندر الیکشن کروائے جائیں،اِن ہاو¿س تبدیلی کرکے بھی الیکشن کروائے جاسکتے ہیں، آزادی مارچ آل پارٹیزکانفرنس کے پلیٹ فارم سے ہونا چاہیے کیونکہ اے پی سی کے پلیٹ فارم سے آزادی مارچ زیادہ موثرہوگا۔

Related Articles

Back to top button