پاکستانی خبریں

ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد بیان سامنے آگیا، جانیے انہوں نے کیا اہم بات کردی؟

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب رہنے والی ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود ہی جنرل اسمبلی اجلاس کے بعد یہ پوسٹ چھوڑنے کا فیصلہ کر رکھا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سفارتی سطح پر بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے کیے گئے ہیں ، انہوں نے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی جگہ منیر اکرم کو اقوام متحدہ کا مستقل مندوب مقرر کیا ہے۔

وزیر اعظم کے فیصلے کے بعد ملیحہ لودھی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ان کیلئے اپنے ملک کی خدمت کرنا بہت بڑا اعزاز ہے اور وہ اس پر شکر گزار ہیں کہ انہیں 4 سال تک خدمت کا موقع فراہم کیا گیا۔ ’ پاکستان کی دنیا کے اہم ترین فورم پر نمائندگی کرنا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔‘

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیر اعظم کے کامیاب دورے کے بعد انہوں نے خود ہی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے خاتمے پر یہ عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ’ وزیر اعظم کے دورے اور اپنے 4 سالوں کے دوران ملنے والی پذیرائی پر میں ممنون ہوں اور اپنے بعد آنے والے منیر اکرم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔

Related Articles

Back to top button