پاکستانی خبریں

اسد عمر نے کابینہ میں شامل ہونے کے بارے میں خاموشی توڑ دی

سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ کابینہ میں شامل ہونے کے بارے میں بات چیت جاری ہے، اگر کابینہ کے اندر رہ کر پرفارم کرنا ہوا تو وہ بھی کروں گا۔

اسد عمر نے کہا کہ ملک استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، دو سال مزید لگیں گے، میں نے کہا تھا جو بھی آئے گا اس نے مشکل حالات میں فیصلے کرنے ہیں، ملکی معیشت اب آئی سی یو سے نکل آئی ہے، اب گروتھ کی جانب جانا ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ عوام ڈالر کے بارے میں سوچنا بند کردے، کافی دنوں سے ڈالر پر بات نہیں ہوئی یہ استحکام کے آثار ہیں۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ اہم خبریں آئی ٹی کے شعبے میں خیبر پختونخوا میں اچھا کام ہوا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button