پاکستانی خبریں

درندگی سے بھرپور انسانیت سوز یہ واقعہ، نوجوان کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی

درندگی سے بھرپور انسانیت سوز یہ واقعہ اوکاڑہ میں پیش آیا جہاں ایک معمولی سی لڑائی کا نتیجہ ایک شخص کی جان نگل گیا اور باقیوں کی زندگی جیل کی سلاخوں کے پیچھے برباد ہو جائے گی۔

اوکاڑہ میں مبینہ طور پر مخالفین نے نوجوان کو زندہ جلا دیا۔ مقتول کے باپ نے بیٹے کے قتل کی ذمہ داری اپنے بھانجوں پر ڈال دی۔اوکاڑہ کے نواحی گاؤں فاضل والا میں مخالفین نے افضال نامی نوجوان کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

نوجوان کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔مقتول افضال کے والد نے بتایا کہ میرے بھانجے آئے اور انہوں نے میرے بیٹے کو پٹرول پھینک کر جلا دیا۔

انہوں نے کہا کہ محرم کی 10 کو بھی ملزمان آئے تھے۔ اس دن بھی لڑائی ہوئی تھی، محلے داروں نے جان چھڑائی۔ میرے بیٹے نے اپنی بھابھی کو تھپڑ مارا تھا اس وجہ سے لڑائی ہو رہی ہے۔

علاقہ مکینوں نے فریقین کے جھگڑے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کافی دنوں سے ان کے درمیان ناچاقی چل رہی تھی اور لڑائی جھگڑے ہورہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ افضال نے خود سوزی کی یا پھر اسے قتل کیا گیا تفتیش کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

عدم برداشت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ اگر اشارہ توڑنے پر وارڈن بھی کسی کو روک لے تو وہ ہاتھا پائی پر اتر آتا ہے کہ مجھے روکا کیوں،اسی طرح ناکہ پر موجود پولیس والا کسی کی تلاش لینے کے لیے روک لے تو تلاشی دینے والا بھی اپنی بے عزتی محسوس کرتا ہے۔ بڑا بھائی یا والد بچے کو کچھ کہہ دے تو اس کا خون بھی کھولنے لگتا ہے۔

جس کو دیکھو وہ بلڈ پریشر کا مریض ہے اور ہردوسرا شخص اس قدر غصہ کرتا ہے کہ دیکھنے والا کانپ جاتا ہے۔بات بات پر کسی کی جان لے لینے اور مارنے کو دوڑنا تو اب عام بات ہو گئی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آئے روز قتل اور اسی قسم کی واردات سننے کو ملتی ہیں،گزشتہ روز بھی کچھ نوجوانوں نے مل کر ایک لڑکے کو زندہ جلا ڈالا۔

Related Articles

Back to top button