پاکستانی خبریں

اقوام متحدہ میں عمران خان کی شاندار تقریر پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کس طرح خراج تحسین پیش کی ہے؟ جان لیں اس خبر میں

 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر انتہائی دلچسپ رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ پاکستان نے 27 فروری کو بھارت پر سرجیکل اسٹرائیک کی تھی، اور اب 27 ستمبر کو ایک مرتبہ پھر پاکستان نے بھارت پر سرجیکل اسٹرائیک کر کے اسے سرپرائز دے دیا۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے 74ویں جنرل اسمبلی اجلاس سے تاریخی خطاب کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے وزیر اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تقریر کے اختتام پر ایک ٹویٹ میں آج کے دن کو تاریخی قرار دے دیا۔ جنرل آصف غفور نے لکھا ” 27 فروری۔۔۔۔ 27 ستمبر“۔

خیال رہے کہ پاکستان کیلئے 27 فروری کا دن اس حوالے سے تاریخی ہے کیونکہ اس روز پاکستان نے اپنے سے 7 گنا بڑے دشمن کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے اسے اس کی اوقات یاد دلائی تھی۔ اسی طرح 27 ستمبر اس لیے پاکستان کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا کیونکہ آج کے دن عمران خان نے زبردست اندز میں مسلمانوں اور کشمیریوں کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے پیش کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button