پاکستانی خبریں

ملک بھر میں ڈینگی کے حملے جاری، اسپتال مریضوں سے بھرگئے ہیں

اسلام آباد، پنجاب اور کے پی کے میں ڈینگی کے وار جاری ہیں اور اسپتال مریضوں سے بھرگئے ہیں، خیبرپختونخواہ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کرگئی۔

انتظامیہ ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی اور مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ہے۔

جڑواں شہروں میں ڈینگی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 449 افراد ڈینگی کا نشانہ بنے۔ اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں 386 اور نجی اسپتالوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 63 مریض داخل ہوئے۔ راولپنڈی میں بھی چوبیس گھنٹوں میں مزید دو سوتیس کیسز سامنے آگئے۔ ڈینگی سے متاثرہ شہریوں کو ہولی فیملی اور بے نظیر اسپتال لایا گیا۔

فیصل آباد میں بھی مزید چار افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ۔ جس کے بعد فیصل آباد میں رواں سال ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔

پنجاب کے علاوہ خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی تشویش ناک صورتحال اختیار کر گیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبے بھر میں ڈینگی کے 169 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کے پی کے میں مریضوں کی تعداد 3ہزار 298 تک پہنچ گی ہے۔

Related Articles

Back to top button