پاکستانی خبریں

سعودی وزیرخارجہ نے شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات میں بہت بڑا فیصلہ کر لیا؟ اندر کی کہانی اس خبر میں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ مسلمان او آئی سی کی طرف دیکھ رہے ہیں،او آئی سی کو کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے بھارتی مظالم کیخلاف مسلسل آواز بلند کرنا ہوگی۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چوہترویں سالانہ اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال اور خطے میں امن و امان کو درپیش خطرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چوہترویں اجلاس کے دوران، او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس کے انعقاد پر سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کے بعد مکہ میں او آئی سی رابطہ گروپ کا ہنگامی اجلاس بلانا اور نہتے کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانا بروقت اقدام تھا جس سے دنیا کی توجہ اس مسئلے کی طرف مبذول ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے80 لاکھ مسلمان او آئی سی کی طرف دیکھ رہے ہیں،او آئی سی کو کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے خلاف مسلسل آواز بلند کرنا ہوگی۔ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

Back to top button