پاکستانی خبریں

شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات اندورنی کہانی، بڑی خبر سامنے آگئی

قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے 30 ستمبر کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کے ایجنڈے پر ہدایات لیں۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کی مشاورت کے بعد ہی جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس سوموار کے روز ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوگا۔

اس موقع پر نواز شریف نے کشمیر میں آنے والے زلزلے میں جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کو زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے متاثرین کے گھر خود جائیں۔

نواز شریف نے کہا کہ زلزلہ قدرتی آفت ہے اس مصیبت کی گھڑی میں متاثرین کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جیل میں رہ کر بھی کشمیریوں کا درد دل میں رکھتا ہوں۔

نواز شریف نے آزاد کشمیر اور متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لئے پارٹی کو بھی ہدایات دے دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ زلزلہ متاثرین کی بحالی اور ہر ممکن مدد کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔

Related Articles

Back to top button