پاکستانی خبریں

‎فنی گالہ سے حکم آتا ہے، جس کے شناختی کارڈ پر شریف ہے وہ بدل لے ورنہ۔۔ مریم اورنگزیب طیش میں، تفصیل جانیے اس خبر میں

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عوام کو نیب کی گرفتاریوں سے بچنے کے لیے نام کے آگے سے ’شریف‘ ہٹانے کا مشورہ دے دیا۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں شریف خاندان کی گرفتاریوں کے حوالے سے قومی احتساب بیورو (نیب) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے بس میں ہو تو میاں شریف مرحوم کو بھی مقدمے میں شامل کر لے۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر بھی شدید تنقید کی اور بنی گالہ کو ’فنی گالہ‘ قرار دیا۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں نیب پر اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ‎فنی گالہ سے حکم آتا ہے کہ حکومتی نالائقی پر جو سوال کرے گرفتار کر لیا جائے، اگر پوچھ لیا جائے کہ ‎ترقی کی شرح آدھی کیوں ہوئی؟ تو “فنی گالہ “سے حکم آتا ہے گرفتار کرلو۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ’خبردار کرتی ہوں جس کے شناختی کارڈ پر آخر میں شریف ہے، بدل لے ورنہ نیب گرفتار کر لےگی‘۔

واضح رہے کہ آج احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کے خلاف سماعت ہوئی جس میں نیب کی جانب سے دونوں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی لیکن عدالت نے اسے مسترد کرکے جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔

عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کو 9 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button