پاکستانی خبریں

بابوسر بس حادثے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا، پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

بابوسر بس حادثے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، میتیں تدفین کے لئے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، گورنر اور فورس کمانڈر ناردرن نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

بابوسر بس حادثے شہید ہونے والے پاک فوج کے دس جوانوں سمیت چوبیس افراد کی نماز جنازہ ہیلی پیڈ گلگت میں ادا کر دی گئیں ہین۔ نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان، گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون اور فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل احسان محمود سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جس کے بعد میتوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا۔

بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے ستائیس سالہ نوجوان سید زین کا تعلق سیاچن گلیشر کے نواحی گاؤں تھگس سے تھا، سید زین آٹح بہن بھائیوں میں سب سے بڑے اور بینک کے ملازم تھے، مرحوم کی ڈیڑھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

Related Articles

Back to top button