پاکستانی خبریں

وزیر اعظم ایک بار پھر عثمان بزدار پر مہرباں، وزیر اعلیٰ کے مخالف گروہ ریڈ زون میں آگئے، بڑی خبر آگئی

چند ہفتوں سے سیاسی اور عوامی حلقوں میں سردار عثمان بزدار کے گھر جانے کے حوالے سے قیاس آرئیوں کا بازار گرم رہالیکن ایک بارپھر تمام افواہیں دم توڑتی نظر آرہی ہیں اور حسب سابق ایک بار پھر ماحول عثمان بزدار کے حق میں نہ صرف سازگار ہونے کے اشارے مل رہے بلکہ وزیراعلیٰ اپنے منصب پر پہلے سے کہیں…

میڈیا پر گردش خبروں کے مطابق تحریک انصاف کے جو رہنما سردار عثمان بزدار کی جگہ وزرات اعلیٰ کی مسند پر برجمان ہونے کے خواب دیکھ رہے تھے،کی اپنی سیاسی سر گرمیوں پر خطرات کے بادل منڈلانے لگ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چار پارٹی رہنماوں علیم خان، میاں اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت اور محسن لغاری کی طرف سے وزارت اعلیٰ کا امیدوار بننے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے اورچاروں امیدواروں کے گرد سرخ دائرہ لگا کر انکی کی نگرانی کا فیصلہ کیاہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب عون چودھری اور ترجمان شہباز گل کو بھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

میاں اسلم اقبال سے بھی وزارت اطلاعات واپس لئے جانے کا امکان ہے کیونکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار ان کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے پارٹی میں تمام مخالفین ایک پیپج پر آگئے تھے علیم خان اور میاں اسلم اقبال نے بھی جہانگیرترین کے ذریعے ہاتھ ملا لئے تھے اور وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کیلئے مقتدر حلقوں کی حمایت حاصل کی جارہی تھی۔

 

Related Articles

Back to top button