اے ٹی ایم مشین توڑنے والے صلاح الدین کی قبرکشائی، جو حقائق چھپائے اب ہونگے عیاں

رحیم یار خان میں اے ٹی ایم مشین توڑنے والے صلاح الدین کی قبرکشائی کردی گئی۔

والد صلاح الدین نے کہا جو حقائق پہلے پوسٹ مارٹم میں چھپائے گئے اب وہ سامنے آئیں گے۔ رحیم یار خان میں اے ٹی ایم مشین توڑنے کی پاداش میں جاں بحق ہونے والے صلاح الدین کی قبرکشائی کر دی گئی اس موقع پر میڈیکل بورڈ کی ٹیم بھی وہاں موجود تھی جبکہ قبرکشائی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عارف کی نگرانی میں کی گئی۔

صلاح الدین کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوحقائق پہلے پوسٹ مارٹم میں چھاپے گئے اب وہ سامنے آئیں گے، ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے کیونکہ ملزمان کی گرفتاری کے بغیر انصاف ممکن نہیں۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ ملزمان خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے مختلف حیلے بہانوں سے کام لے رہے ہیں۔

یاد رہے صلاح الدین کے والد نے پوسٹ مارٹم رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا اور صلاح الدین کے والد کی درخواست پر عدالت نے قبرکشائی کے احکامات جاری کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں