فون نہ اٹھانے پر کس آفیسر نے نوکری سے ہاتھ دھو لیے؟ پنجاب سے آگئی بڑی خبر

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی نے فون نہ اٹھانے پر میڈیکل آفیسر کو ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے خوراک سردار خرم خان لغاری نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کو ہدایت کی ہے کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جتوئی میں تعینات ایڈہاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر علی کو برطرف کردیا جائے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو خط میں ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کے خلاف ایک شخص محمد اعظم کی جانب سے ایم ایس کو درخواست بھی دی گئی ہے، اس کی بنیاد پر ڈاکٹر کو ہٹایا جائے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں