پاکستانی خبریں

زرداری نے جیل میں صرف آئی پیڈ کیوں مانگا؟ وکیل نے صفائی پیش کردی

سابق صدر آصف زرداری مبینہ کرپشن الزامات میں گرفتار اور جیل میں قید ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری بیمار اور مسلسل ادویات کا استعمال کر رہے ہیں، سابق صدر کو جیل میں بی کلاس کی سہولت موجود ہیں جب کہ صرف فیملی ممبران اور وکیل کو ملنے کی اجازت ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری کو جیل میں ائیر کنڈیشنڈ کی سہولت نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم کے باوجود آصف زرداری کو جیل میں ائیر کنڈیشنڈ فراہم نہیں کیا گیا، جیل قوانین کے مطابق کسی بھی قیدی کو ائیر کنڈیشنڈ کی سہولت نہیں دی جاسکتی۔ آصف زرداری کے وکیل نے بتایا کہ سابق صدر نے جیل میں تلاوت سننے کے لیے آئی پیڈ مانگا جس سے انکار ہوگیا، اس حوالے سے جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل قوانین کے تحت کسی قیدی کو آئی پیڈ فراہم نہیں کرسکتے۔ 

Related Articles

Back to top button