پاکستانی خبریں

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر بانی پی ٹی آئی کا بیان سامنے آگیا

بانی پی ٹی آئی نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو اسرائیل کی بربریت قرار دے دیا۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ 31 جولائی کو ایرانی دارالحکومت تہران میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر کہا ہے یہ اسرائیل کی بربریت ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد علیل ہیں اور عالیہ حمزہ کو جھوٹے کیسز میں شامل کیا جارہا ہے، عالیہ حمزہ اور یاسمین راشد بیمار ہیں اور اسپتال میں ہیں، بلوچستان میں ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ نہیں ہونا چاہیے۔

عمر ایوب نے کہا کہ سندھ سے بھی عالیہ حمزہ کو جھوٹے کیسز میں ڈالنے کا کام ہو رہا ہے، کراچی میں ہمارے ورکرز کو پکڑا گیا، بوگس کیسز بنائے گئے، آصف زرداری اور وزیراعلیٰ سن لیں آپ کا فراڈ پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں کچھ نہیں، عدت کیس میں بانی پی ٹی آئی بری ہوچکے اور 190 ملین پاؤنڈ کیس ہی نہیں بنتا۔

خیال رہےکہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ 31 جولائی کو ایرانی دارالحکومت تہران میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے، وہ ایرانی صدر محمود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے۔

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اسماعیل ہنیہ کی بہن، بیٹوں اور پوتے پوتیوں سمیت خاندان کے متعدد افراد شہید ہوچکے ہ

Related Articles

Back to top button