پاکستانی خبریں

وزیر اعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کا دورہ، مشن کشمیر ہے: ڈاکٹرملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی سے خطاب اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم اقوام متحدہ میں مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں گے، وزیراعظم اجلاس میں شرکت کےلئے آج نیویارک پہنچیں گے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کا دورہ مشن کشمیر ہے۔ ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط ، انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کریں گے۔ پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں ہوں گی۔

 

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کےلئے نیویارک روانہ ہوگئے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button