پاکستانی خبریں

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک روانہ

وزیراعظم عمرا ن خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آج (ہفتہ) سے شروع ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک کے ایک ہفتے کے دورے پرروانہ ہوگئے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، مشیرخزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اوربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بارے میں معاون خصوصی ذوالفقارعباس بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

عمران خان امریکا میں کئی ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف پیش کریں گے۔ عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے، وزیر اعظم عالمی میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، پاکستان، ترکی اور ملائشیا کی سہ فریقی سمٹ سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم مقبوضہ کشمیر کی بدترین صورتحال کو دنیا کے سامنے رکھیں گے۔

Related Articles

Back to top button