پاکستانی خبریں

جسٹس قاضی فائز کیس: سپریم کورٹ نے درخواستوں کی سماعت کے لئے فل کورٹ تشکیل دے دیا

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے معاملہ پر درخواستوں کی سماعت کے لئے فل کورٹ تشکیل دے دیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسی کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے درخواستوں کی سماعت کے لئے فل کورٹ تشکیل دیدیا ہے، بینچ میں جسٹس منصورعلی شاہ، منیب اختر، یحیی آفریدی، جسٹس قاضی محمد امین، جسٹس مقبول باقر، جسٹس منظورملک، جسٹس فیصل عرب، جسٹس مظہر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسی کے معاملہ پر تشکیل دیے گئے فل کورٹ بینچ کی سربراہی جسٹس عمر عطا بندیال کریں گے جب کہ کیس کی سماعت 24 ستمبر کو دن ایک بجے ہوگی۔

Related Articles

Back to top button