پاکستانی خبریں

عمران، مودی ملاقات، امریکی قانون سازوں کا ڈونلڈ ٹرمپ سے بڑا مطالبہ، مزید اس خبر میں

امریکی قانون سازوں نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات کروانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی قانون سازوں نے مقبوضہ جموں اور کشمیر کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ سے بھارت اور پاکستانی وزرائے اعظم سے جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران بات چیت کروانے کا مطالبہ کردیا۔

ٹیکساس سے ڈیموکریٹ کانگریس وومن شیلا جیکسن لی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یا سیکرٹری آف سٹیٹ مائیکل پومپیو کو پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے کشمیر بحران کے حل کے لیے موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے بات چیت کرنی چاپئیے۔

میری لینڈ کے ڈیموکریٹ کانگریس مین انتھونی براؤن کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان اور بھارت کی حکومت سے تحمل سے کام لینے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکہ سے بات چیت کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

الینوائس کے سینئیر ڈیموکریٹک لیڈر کانگریس وومن جین شیکوسکی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اقوام متحدہ کو خطے میں ہونے والے مظالم پر بات کرنی چاہئیے کیونکہ یہ نہایت خطرناک صورتحال ہے ۔امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی شریک چیئرمین نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے 5 نکاتی فارمولا پیش کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ دونوں قومیں قوت میں برابر ہیں جس کی وجہ سے امریکہ اور بھارت اور پاکستان کی قیادت سے ملاقات ناگزیر ہے اور اسے ضرور ہونا چاہئیے، میں دونوں رہنماؤں سے امن کے لیے بات چیت کرنے کی استدعا کرتی ہوں۔ تاریخ میں یہ بھارت اور پاکستانی ریاست کے سربراہان کا مل کر طویل المدتی قرار داد تلاش کرنے کا بہترین موقع ہے۔

Related Articles

Back to top button