پاکستانی خبریں

برطانوی شہزادہ ولیم کا دورہ پاکستان، کب آئنگے جانیے اس خبر میں

برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کے بڑے فرزند شہزادہ ولیم ماہ اکتوبر میں چترال کا دورہ کریں گے۔

شہزادہ ولیم کے دورے کے انتظامات کو آخری شکل دینے کیلئے برٹش کونسل کے حکام چترال کا تین مرتبہ دورہ کر چکے ہیں۔ جن میں سے ایک دورہ حال ہی میں ہوچکاہے اور انتظامات کا جائزہ لیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر چترال کے تین مقامات کالاش ویلی بمبوریت، گرم چشمہ، بروغل اور وادی لاسپور وزٹ پروگرام میں شامل تھے تاہم اب لاسپور ویلی کو وزٹ پروگرام سے خارج کردیا گیا ہے اور مہمان برطانوی شہزادہ کالاش ویلی بمبوریت، بروغل اور گرم چشمہ کا ہی دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شہزادہ ولیم چترال کے اپنے دورے کے دوران چترال شاہی قلعہ کا بھی وزٹ کریں گے۔

Related Articles

Back to top button