پاکستانی خبریں

جڑواں شہروں میں ڈینگی کے وار جاری، ڈینگی کا خطرہ کم نہ ہو سکا

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک سو اکیس افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے۔

جڑواں شہروں میں ڈینگی نے پنجے گاڑ لئے، انتظامیہ بے بس ہو گئی، راولپنڈی میں ڈینگی وبا کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ روز بروز ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 121 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے۔ جس کے بعد راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1843 ہوگی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ سے 5 اور راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ایریا سے 9 افراد ڈینگی کا نشانہ بن چکے ہیں ، ضلع کونسل کے علاقے سے74، میونسپل کارپوریشن کی حدود 19 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی دس مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی تاہم اب تک وفاقی دارالحکومت کے 1267 رہائشی ڈینگی مچھر کا شکار ہوچکے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button