پاکستانی خبریں

چینی وزیر داخلہ کی محسن نقوی سے ملاقات، داسو واقعے کی تحقیقات اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیپلز ری پبلک آف چائنا کے ہم منصب کیوآئی یانجن سے نیویارک میں اقوام متحدہ کے پیپلز ری پبلک آف چائنا کے مشن کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک چین تعلقات، سکیورٹی امور ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے چین کے تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں شخصیات نے…

پیپلز ری پبلک آف چائنا کے ہم منصب کیوائی یانجن نے اسلام آباد میں غیر ملکیوں خصوصا چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے ایس پی یو کے قیام کے اقدام کو سراہا اور پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹریننگ و استعدادکار بڑھانے کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

کیوآئی یانجن نے داسو واقعے پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو ستمبر میں چین میں ہونے والے گلوبل سکیورٹی فورم میں شرکت کی دعوت دی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گلوبل سکیورٹی فورم میں شرکت کی دعوت قبول کی اور کیوآئی یانجن کا شکریہ ادا کیا۔ پیپلز ری پبلک آف چائنا کی وزارت داخلہ کا ایڈوائزی گروپ جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

Related Articles

Back to top button