پاکستانی خبریں

منشیات برآمدگی کیس؛ رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت اسپیشل ڈیوٹی جج خالد بشیر نے مسترد کر دی۔

رانا ثناءاللہ کی جانب سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل اپنے اسٹاف کے ہمراہ لاہور کا سفر کر رہے تھے، ایک گاڑی پروٹوکول کی تھی اور ایک رانا ثناءاللہ کی گاڑی تھی۔

زاہد بخاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ رانا ثناءاللہ نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ انہیں گرفتار کیا جائے گا، رانا ثناءاللہ کو سیاسی بنیادوں پر اے این ایف نے گرفتار کیا۔

وکیل رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایف آئی آر میں تھانے کی روانگی کے وقت کا خانہ ہی خالی ہے، گاڑی بلٹ پروف تھی، اگر ہیروئن ہوتی تو ڈرائیور گاڑی بھگا دیتا۔

عدالت نے رانا ثناء اللہ کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ان کے رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جب کہ مقدمے میں شریک 5 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

Related Articles

Back to top button