پاکستانی خبریں

اپوزیشن رہنماوں کی گرفتاری، آفتاب شیر پاوٗ بھی میدان میں آگئے، بڑا بیان دے دیا

قومی وطن پارٹی کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کو نشانہ بنارہی ہے جس سے جمہوریت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی گرفتاری کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو ٹارگٹ کرنے سے یہ تاثر پھیل رہاہے کہ حکمران احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کو ہراساں کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اپوزیشن لیڈروں کی حالیہ پے در پے گرفتاریوں سے حکمرانوں کے احتساب کے عمل میں شفافیت کا نعرہ بھی بے نقاب ہو چکا ہے،حکمرانوں کی امتیازی پالیسیاں اور رویہ جمہوریت کیلئےصحیح نہیں، اس سے جمہوریت اور جمہوری اداروں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button