پاکستانی خبریں

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں کن امور پر تبادلہ خیال کیا؟ جاننے کیلئے خبر ضرور پڑھیں

وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزاد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

سعودی عرب کے رائل ٹرمینل پہنچنے پر مکہ کے گورنر خالد الفيصل بن عبد العزيز نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذوالفقار بخاری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز بھی ملاقات میں موجود تھے۔

وزیراعظم نے ملاقات میں سعودی آئل تنصیبات پر حملے کی مذمت بھی کی، وزیراعظم کے دورے میں پاک سعودی اقتصادی تعلقات مزید مضبوط کرنے پر بھی بات ہو گی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد ایران کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا گزشتہ برس عہدہ سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کا یہ چوتھا سرکاری دورہ ہے۔

Related Articles

Back to top button