پاکستانی خبریں

نمرتا مری نہیں بلکہ ماری گئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ نے قتل کا معمہ حل کر دیا

نمرتا مری نہیں ماری گئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ نے قتل کا معمہ حل کر دیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نمرتا کی موت گلہ دبانے سے ہونے کا انکشاف ہو گیا۔ سندھ بھر میں عوام نمرتا کو انصاف دلوانے کے لیے سڑکوں پر آگئے۔

نمرتا نے خود کشی نہیں کی، ظالموں نے ہنستی کھیلتی نمرتا کی سانسیں روک دیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں عقدہ کھل گیا۔ نمرتا قتل کیس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق نمرتا کو گلہ دبا کر جان لی گئی ہے۔

دوسری جانب نمرتا کو انصاف دلوانے کے لیے سندھ کی عوام سڑکوں پر آ گئے ہیں۔ صوبے بھر میں احتجاج جاری ہے۔ جس میں نمرتا کی موت کا سراغ لگانے اور اصل حقائق سامنے لا کر قاتلوں کو سزا دلانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

طالبہ کے بھائی ڈاکٹر وشال نے بہن کی خودکشی کو قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری بہن کو قتل کیا گیا۔ اسے کوئی مالی یا گھریلو پریشانی نہیں تھی۔ ۔ پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرنے والے کی لاش لٹکنی چاہیے لیکن لاش بستر پر پڑی تھی۔

نمرتا کی موت پر کالج کے وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ اگر بچی نے خودکشی کی ہے تو وزن کے باعث لاش گرنے سے سر پر چوٹ لگ سکتی ہے۔ پولیس اور فارنزک ایکسپرٹ نے نمونے لے لیے ہیں۔

نمرتا کا خاندان ان کی موت پر غم سے نڈھال ہے۔ واقعے کے سوگ میں میرپور ماتھیلو میں ہندو برادری کی دکانیں اور کاروبار بند رہا۔

Related Articles

Back to top button