پاکستانی خبریں

وزیراعظم عمران تاجروں اور قبائلی عوام سے کیا ہوا وعدہ آج پورا کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج طور خم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے، افغانستان کا 3رکنی وفد بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کرے گا، اقدام سے وسطی ایشیا تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان تاجروں اور قبائلی عوام سے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے طورخم سرحد کو چوبیس گھنٹے باقاعدہ کھولنے کا آج افتتاح کریں گے۔

جس کے بعد پاک افغان تجارت ساتوں دن 24گھنٹے ہوگی ، اقدام سےوسطی ایشیا تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا جبکہ افغانستان کا تین رکنی وفد بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کرے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم گورنر ہاؤس میں اہم ملاقاتیں بھی کریں گے اور انٹی گریٹڈ بارڈر منیجمنٹ سسٹم کا بھی افتتاح کریں گے، انٹی گریٹڈ بارڈر منیجمنٹ سسٹم منصوبہ 2022 میں مکمل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبےکےلئے 16 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں، انٹی گریٹڈ بارڈر منیجمنٹ سسٹم سے سرحد پر جدید طریقے سے اسکیننگ ہوگی۔

گزشتہ روز وزیراعلی کے پی محمود خان نے طورخم کےمقام پرپاک افغان سرحد کا ہنگامی دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ کل پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا، اقدام سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی اور وسطی ایشیا تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

محمود خان نے کہا تھا کہ درہ خیبرکامقام صدیوں سےتجارتی مرکزرہاہے،اقدام سے پاکستانی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوگا، حکومت کی خواہش ہے تجارتی روابط کو فروغ دیا جائے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 2 ارب 60 کروڑ ڈالر سالانہ کی باہمی تجارت ہوتی ہے۔

 

Related Articles

Back to top button