پاکستانی خبریں

نواز شریف سے کی شہباز شریف نے اچانک ملاقات، مچ گئی ملکی سیاست میں ہلچل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے احسن اقبال اور خواجہ آصف کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورت حال اور زیر سماعت کیس پر مشاورت کی گئی۔

نواز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آ گئی ہے۔ ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں کچھ دیر بعد ان کے وکلاء اعظم نذیر تاڑر، امجد پرویز اور خواجہ حارث بھی شامل ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے ہونے والی ملاقات پر نواز شریف کو بریفنگ دی۔ لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کے مارچ اور دھرنے میں آپ کی ہدایت پر شریک ہو رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کو مارچ اور دھرنا نومبرمیں کرنے کی تجویز دی ہے۔

نواز شریف کو بتایا گیا کہ اکتوبر میں ڈینگی سے شرکاء کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ لیگی رہنماوں کا ملاقات میں یہ بھی کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کا نمائندہ 30 ستمبر کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں شرکت کرے گا جس میں غور کریں گے کہ کتنے لوگ لے جانے ہیں اور کتنے دن دھرنا دینا ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی سی ای سی میٹنگ کے بعد نواز شریف کو دوبارہ بریف کیا جائے گا۔ مارچ اور دھرنے میں شرکت کے حوالے سے نواز شریف کا پیغام کیپٹن ریٹائرڈ صفدر مولانا فضل الرحمن کو پہلے ہی پہنچا چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button