پاکستانی خبریں

سابق جج ارشد ملک کی ویڈیوزاورآڈیوز حقیقی ہے یا جعلی، برطانوی فارنزک آرگنائزیشن کی رپورٹ آگئی

برطانوی ڈیجیٹل فارنزک آرگنائزیشن نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیو اور آڈیوز کو حقیقی اور مستند قرار دے دیا۔

برطانوی ڈیجیٹل فارنزک آرگنائزیشن کی 43 صفحات پر مشتمل رپورٹ رواں ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی جائے گی۔

فارنزک رپورٹ کی تصدیق نوٹری پبلک کے چارلس ڈروسٹن گوتھری نے کی اور رپورٹ پر پرنسپل سیکریٹری آف اسٹیٹ فار فارن اینڈ کامن ویلتھ افیئر نے تصدیق اور مہر لگائی ہے۔
ارشد ملک کی وڈیوز کی فارنزک ٹیسٹنگ فارنزک ماہر جیمز زجالی نے کی۔

رپورٹ کے مطابق فارنزک رپورٹ میں اصلی آڈیو اور وڈیو کی کاپی کا جائزہ لیا گیا، فارنزک فرم کو لاء فرم کی ہدایت پر اوریجنل وڈیو فراہم نہیں کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فارنزک معائنے کے مطابق ٹیپ نمبر201705 میں وڈیو اوریجنل ریکارڈنگ ہے، ٹیپ نمبر 211010 میں بھی ویڈیو اوریجنل ریکارڈنگ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آڈیو، ویژول ایونٹس کو مکمل طور پر سنکرونائزڈ کیا گیا جس کی کرونولوجی میں کوئی مسئلہ نہیں۔

رپورٹ کے مطابق سابق جج ارشد ملک کی ویڈیوز اور آڈیوز حقیقی و مستند ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی خبر آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ دو برطانوی فارنزک فرمز نے ویڈیو کو اصلی قرار دیا تھا۔

Related Articles

Back to top button