پاکستانی خبریں

خوشی ہے 11 سال بعد کراچی کیلئے سندھ حکومت کو ہوش آہی گیا: علی زیدی

وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ خوشی ہے 11 سال بعد کراچی کیلئے سندھ حکومت کو ہوش آہی گیا ، کراچی کی صفائی کے بعد سندھ کے دیگر شہروں پر بھی توجہ دیں، دعا ہے قسمت آپ کا ساتھ دے اور آپ مہم میں کامیاب ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی صفائی مہم پرردعمل دیتے ہوئے کہا خوشی ہے 11 سال بعد کراچی کیلئے سندھ حکومت کو ہوش آہی گیا اور سندھ حکومت کواپنی ذمہ داریاں کا احساس ہوا۔

 سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈکے پاس افرادی، مالی، تکنیکی وسائل ہیں، اس اقدام پر میں ناصر شاہ کا شکر گزار ہوں، پرانے وزیر بلدیات اور انکے ساتھی کو مہم سے دور رکھنا نہ بھولیں۔

 

علی زیدی کا کہنا تھا کہ کراچی کی صفائی کے بعد سندھ کے دیگر شہروں پر بھی توجہ دیں، حیدر آباد، میرپورخاص، بدین، سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد، گھوٹکی ودیگر شہروں کی بھی میں بھی صفائی کرائیں ، تمام اضلاع بھی ہمارے عظیم صوبے کا حصہ ہیں، سندھ کے دیگر علاقوں کے حالات بھی افسوسناک حد تک خراب ہیں، دعا ہے قسمت آپ کا ساتھ دے اور آپ مہم میں کامیاب ہوں۔

 

Related Articles

Back to top button