پاکستانی خبریں

نیب کی طرف سے آ گیا بلاوا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جیل میں یا گھر؟ سب کو بے چینی سے انتظار

نیب کی طرف سے ایک اور بلاوا آ گیا، نیب کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب کراچی نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور موجودہ وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کو منگل کی صبح گیارہ بجے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں پوچھ گچھ کے لیےطلب کیا گیا، نیب کی کمبائن انوسٹی گیشن بھی وزیراعلیٰ سندھ سے پوچھ گچھ کرے گی۔

اس سے قبل بھی رواں سال مارچ کے مہینے میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب اسلام آباد میں پیش ہوئے تھے جہاں ان سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک تفتیش کی گئی تھی۔ نیب راولپنڈی کے ڈی جی عرفان منگی کی سربراہی میں سی آئی ڈی نے ان سے سوالات کیے تھے۔

اس وقت نیب نے مراد علی شاہ کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس سے متعلق ریکارڈ میں طلب کر رکھا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی پیشی کے بعد نیب کی طرف سے اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک متعلقہ ڈی جی کی سربراہی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مقدمے سے متعلق سوالات پوچھے اور تحریری سوالنامہ بھی دیئے گئے تھے۔

Related Articles

Back to top button